لکھنؤ،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) صدرمایاوتی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی(بھاجپا) پر الزام لگایا کہ پہلے اس نے جھوٹے یقین دہانیوں کے بل پر انتخاب جیتا اور اب اسی چھلاوے کی بنیاد پر حکومت چلا رہی ہے۔مایاوتی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مرکز اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے کا کوئی بھی فائدہ اتر پردیش کے عوام کونہیں مل رہاہے۔تعلیم کے حق اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی منصوبوں پر مرکزی امدددمیں کٹوتی دی گئی ہے۔اتناہی نہیں، مفاد عامہ اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے متعلق ریاست کی بی جے پی حکومت کی شراکت اب تک تقریباََصفر ہی بنی ہوئی ہے۔بی ایس پی صدرنے الزام لگایا کہ ریاست میں جنگل راج پنپ رہا ہے اور سنسنی خیز وارداتوں سے ریاست ہر دن دہل رہی ہے۔آج ہی الہ آباد میں پرنسپل پر قاتلانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست میں مجرموں کابول بالاہے۔مایاوتی نے بی جے پی صدرامت شاہ کی طرف سے آج لکھنؤ میں منعقد پریس کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوورغلاکر ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بی جے پی کی عادت بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت کام کرکے عوام کو فوری امداد دینے کے بجائے صرف ٹال مٹول والی باتیں ہی کر رہی ہے۔اس صوبہ اور یہاں کے عوام کا کچھ بھی بھلانہیں ہورہا ہے۔